اسٹاک ایکسچینج :گزشتہ ہفتے 90ہزار پوائنٹس کی حد پھر بحال

اسٹاک ایکسچینج :گزشتہ ہفتے 90ہزار پوائنٹس کی حد پھر بحال

کراچی(آن لائن)سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے معاہدے اور لسٹڈ کمپنیوں کے منافع بخش نتائج پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کارجحان رہا اور۔

 مارکیٹ ایک بار پھر 90ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 800پوائنٹس سے بڑھ کر 90800پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 17ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 116 کھرب روپے سے بڑھ کر 117کھرب روپے پر جا پہنچا۔ کاروباری تیزی سے 39.15فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گز شتہ ہفتے 3دن تیزی رہی ،اس دوران انڈیکس 2763.2پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے حصص کی فروخت گراوٹ کی وجہ سے 2دن کی مندی میں انڈیکس 1897.32پوائنٹس لوز کر گیا تھا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 91 ہزار 872 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ، تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 88ہزار852پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھاگیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ کاروبار ی ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 865.88پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 89ہزار993پوائنٹس سے بڑھ کر 90 ہزار 859 پوائنٹس ہو گیا ، اسی طرح 62پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 28 ہزار 395 پوائنٹس سے بڑھ کر 28ہزار457پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 57 ہزار 461 پوائنٹس سے بڑھ کر 57ہزار872پوائنٹس ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں