ڈالر کی قدر میں کمی،تولہ سونا 1700روپے سستا

 ڈالر کی قدر میں کمی،تولہ سونا 1700روپے سستا

کراچی(آن لائن)اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو ڈالر اور یورو کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ برطانوی پونڈ مہنگا ہو گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو 1پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 278.62روپے ہو گئی ،اسی طرح 1.11روپے کی کمی سے یورو کی قدر 301.41روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ 73پیسے کے اضافے سے 359.64روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا 1700 روپے سستا ہو گیا۔ہفتہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر2لاکھ83ہزارروپے ہو گئی، اسی طرح 1457 روپے کی کمی سے دس گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 627 روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 2735روپے ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں