ڈگری :پیاز کی فصل پر وائرس کا حملہ، 35 فیصد پیداوار ختم

ڈگری :پیاز کی فصل پر وائرس کا حملہ، 35 فیصد پیداوار ختم

ڈگری (نمائندہ دنیا)ڈگری میں پیاز کی فصل پر وائرس کا حملہ، 35 فیصد فصل ختم ہوگئی اور 60 فیصد سے زائد فصل شدید متاثرہوئی ہے ۔۔

پیاز کی پیداوار کم ہونے سے قیمتیں آسمان پر پہنچنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری ریجن میں پیاز کی کاشت کے حالیہ سیزن میں وائرس کے حملے نے اس کی فصل کو شدید متاثر کیا ہے ۔محکمہ زراعت کے ذ رائع کے مطابق ایک سروے کے مطابق ڈگری ریجن میں 35 فیصد تک کاشت کی گئی پیاز کی فصل وائرس کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے جبکہ 60 فیصد شدید متاثر ہوئی ہے جس سے اوسط فی ایکڑ پیدوار ریکارڈ کمی ہوگی۔محکمہ زراعت نے بتایا کہ زمین میں نمی اور سیم کے ساتھ موسماتی تبدیلی کی وجہ سے وائرس کا  حملہ ہوا ہے ۔معلوم ہواہے کہ گزشتہ سیزن  پیاز کا اچھا ریٹ ہونے سے اس بار کاشت زیادہ ہوئی لیکن وائرس نے زمینداروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ کاشتکار رہنماؤں چوہدری سیف اللہ ، ایوب آرائیں، شفیق قائم خانی و دیگر نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے آگاہی نہ ملنے سے نیا کاشت کار ہر فصل پر نقصان اٹھا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں