پولیس نے 3مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا،اسلحہ برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آبادکے علاقے چکنمبر 54 ج ب میں پولیس نے۔
کارروائی کرتے ہوئے سرفراز سمیت تین مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طورپر ڈکیتی کی نیت سے کھڑے اپنے شکار کاانتظار کر رہے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی ، اسلحہ ،موٹرسائیکل اورد یگر سامان برآمد کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔