فوڈ گروپ کی برآمدات میں 20.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

فوڈ گروپ کی برآمدات میں 20.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں20.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر فوڈ گروپ کی ملکی برآمدات کا حجم 450 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر 2023 برآمدات کی مالیت 374 ارب روپے رہی تھی ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں 76 ارب روپے یعنی 20 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں