پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریداربن گیا

پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریداربن گیا

کراچی (آئی این پی)ملک میں معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث پاکستان ایک بار پھر امریکی روئی کا سب سے بڑا خریداربن گیا ۔۔

جس کے نتیجے میں اندرون ملک کاٹن جنرز کی جانب سے معیاری کپاس کی بھر پور خریداری کے باعث پھٹی کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے ۔اس حوالے سے چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین امریکی کاٹن ایکسپورٹ کے مطابق پاکستان نے 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکہ سے مجموعی طور پر 72 ہزار 200 روئی کی گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کیے ہیں جبکہ ویت نام نے 71 ہزار 800 جبکہ چین نے صرف 37 ہزار 500 گانٹھوں کی خریداری کے معاہدے کیے ہیں۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملیں اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کاٹن ایئر 2024-25 کے دوران مجموعی طور 60 لاکھ روئی کی گانٹھیں درآمد کرسکتی ہیں جن کی مالیت 2 ارب ڈالر سے زائد ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مارک اپ اور بجلی کی شرح میں کمی کے باعث پاکستان سے کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں