موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی چائے کا استعمال بھی بڑھ گیا

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی چائے کا استعمال بھی بڑھ گیا

فیصل آباد (اے پی پی)موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی چائے کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا جس کے باعث رواں ماہ معمول سے 18.6فیصد اضافی چائے درآمد کی گئی۔

ٹی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ ستمبر کے دوران10.2ملین کلو گرام جبکہ اکتوبر میں 11.3ملین کلو گرام چائے درآمد کی گئی تھی لیکن نومبر کے دوران اب تک 12.1ملین کلوگرام چائے درآمد کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ درآمد شدہ 32.8 ملین ڈالر کی چائے میں 11.4ملین کلو گرام کالی اور 0.7ملین کلو گرام سبزچائے شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں