ٹیکس کا موجودہ نظام انتہائی غیرموثر ،میاں زاہد حسین
کراچی(آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس کا موجودہ نظام انتہائی غیرموثرہے جو لوگوں پرانکے وسائل کے مطابق ٹیکس عائد کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔
،متوازن اور ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم کے بغیرپاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔تنخواہ دارطبقہ، کارپوریٹ سیکٹراور صنعتی شعبہ پرٹیکس کا سارا بوجھ ڈالنے کی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت کے بہت بڑے شعبوں کو یا توٹیکس سے مبرا رکھا گیا ہے یا ان پرنہ ہونے کے برابرٹیکس عائد کیا جاتا ہے جس سے لوگ صنعتکاری کے بجائے ان غیرپیداواری شعبوں کی جانب مائل ہوتے ہیں اوراسی وجہ سے پاکستان میں نہ صنعت ترقی کرتی ہے اورنہ ہی برآمدات جبکہ بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیرخزانہ یہ انکشاف کرچکے ہیں کہ کوئی بھی ملک نہ تواپنا سرمایہ اسٹیٹ بینک میں رکھنا چاہتا ہے اورنہ ہی قرضہ رول اوورکرنے کیلئے تیار ہے ۔