کرکٹ کے بعد بھارت کا کبڈی ٹیم بھی پاکستان بھیجنے سے انکار

کرکٹ کے بعد بھارت کا کبڈی ٹیم بھی پاکستان بھیجنے سے انکار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کے بعد بھارت نے اپنی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کرتار پور، گجرات اور لاہور میں کبڈی میچز رکھے گئے تھے اور پہلا میچ 19 نومبر کو کرتار پور میں کھیلا جانا تھا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ بھارتی کبڈی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ میچز کے لیے پاکستان نہیں آ رہے ، انہیں اس حوالے سے اجازت نہیں ملی۔محمد سرور نے کہا کہ بھارت کا نہ آنا افسوس ناک ہے ، میچز کے لیے پاکستان ٹیم نے بہت تیاری کی تھی اب پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان کرتار پور میں نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت نے 23نومبرسے پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈورلڈ کپ کیلئے بھی اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں