ڈینش کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈنمارک کی کمپنی نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر آف ڈاک ٹرمینل میں ڈھائی کروڑ ڈالرز کی۔
سرمایہ کاری کی ہے ۔ڈنمارک کی کمپنی کے پاکستان میں سی ای او عاصم سعید نے کہا کہ ڈینش کمپنی ڈیزل اور پٹرول کے بغیر چلنے والا پہلا ٹرمنل بنا رہی ہے ۔ دونوں ٹرمنل 100 فیصد سولر بجلی اور الیکٹرک لفٹرز سے چلیں گے ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے لائسنس ملا ہے ، اس حوالے سے رواں ماہ کام شروع کرینگے ۔عاصم سعید نے مزید بتایا کہ جلد کسٹمز کلیئرنس اور کنٹینرز رکھنے کی میعاد میں لچک دکھائیں گے۔