مرکنٹائل ایکسچینج میں 27ارب کے 32857سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 27ارب روپے کے سودے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد32857رہی۔ زیادہ سودے سونے کے۔
ہوئے جن کی مالیت 13.296 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت4.550ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.864ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.527 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 2.047 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی 817.632ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کیمالیت 553.5489ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 249.596 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 202.378 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 36.638 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 26.923 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔