خواجہ آصف سے بدتمیزی ،لندن پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست

خواجہ آصف سے بدتمیزی ،لندن پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کیساتھ بدتمیزی کرنے والے کیخلاف کارروائی کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے ، پاکستانی ہائی کمیشن نے لندن میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ پولیس کو تحریری درخواست دیدی ہے ۔

 سفارتی ذرائع نے بتایا کہ تحریری شکایت کے بعد اب برطانوی انتظامیہ اس حوالے سے کارروائی کرے گی ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گزشتہ روز پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹرین واقعہ کی تفصیلات بتائیں جس پر ہائی کمیشن نے لندن پولیس کو کارروائی کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں