براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 32فیصد اضافہ

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 32فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سا ل کے پہلے 4 ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میںسالانہ بنیادوں پر 32 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 904 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 684 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چین نے پاکستان میں 414 ملین ڈالر، برطانیہ 94 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ 51 ملین ڈالر، فرانس 47 ملین ڈالر، امریکا 36 ملین ڈالر، ہالینڈ 33ملین ڈالر، یو اے ای 32 ملین ڈالر، مالٹا 12 ملین ڈالر، بحرین 12ملین ڈالر اور دیگر ممالک کی جانب سے 73ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ۔  پہلے 4 ماہ میں بجلی کے شعبے میں 414 ملین ڈالر، فنانشل بزنس190 ملین ڈالر اورآئل اینڈ گیس 104 ملین ڈالرکی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں