آئی ٹی برآمدات 1.206 ارب ڈالرزتک جاپہنچیں ،شزہ فاطمہ

آئی ٹی برآمدات 1.206 ارب ڈالرزتک جاپہنچیں ،شزہ فاطمہ

اسلام آباد (نمائندہ دنیا )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 34.9 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات 1.206 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی برآمدات 894 ملین ڈالرز تھیں۔وزیرمملکت کے مطابق اکتوبر 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 330 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے کے مقابلے میں 38.6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں آئی ٹی برآمدات 238 ملین ڈالرز تھیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں