نومبر میں افراط زر 5 فیصد سے نیچے آنے کا امکان

نومبر میں افراط زر 5 فیصد سے نیچے آنے کا امکان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں افراط زر کا رجحان نومبر میں 5 فیصد سے نیچے آنے کا امکان ہے جو 78 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

بروکریج ہاؤس نے کہا کہ نومبر 2024 کیلئے پاکستان کا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) سالانہ 4.5 سے 5 فیصد رہنے کی توقع ہے ، جس سے مالی سال 25 کے 5 ماہ کی اوسط 7.91 فیصد ہوجائے گی جبکہ مالی سال 24 کے 5 ماہ میں یہ 28.62 فیصد تھی۔پاکستان میں افراط زر خاص طور پر حالیہ برسوں میں ایک اہم اور مستقل معاشی چیلنج رہا ہے۔ گزشتہ سال مئی میں سی پی آئی افراط زر کی شرح 38 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ تاہم اس کے بعد سے یہ نیچے کی طرف جا رہا ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2024 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیاد پر 7.2 فیصد رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں