احتجاج سے معیشت کو یومیہ ہزارارب کا نقصان،ماہرین
لاہور(این این آئی)کاروبار کا پہیہ جام ہونے اور احتجاج سے معیشت کو ایک دن میں تقریباً ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔۔
غیر ملکی سرمایہ کار جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے مشاورت کے عمل میں ہوتے ہیں اس طرح کی احتجاجی سر گرمیاں انہیں حتمی فیصلہ کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں،حکومت اور اپوزیشن کو احتجاج کو ایک حد تک رکھنے کیلئے پارلیمنٹ کے ذریعے موثر معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ماہر معاشیات و صدر انٹر نیشنل لائرز فورم عاشق علی ،جنرل سیکرٹری محمد اسحاق بریار اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سے درخواست ہے کہ مسائل کا حل تلاش کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو بند گلی میں دھکیلنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک کا نقصان ہو رہا ہے جس کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔