اسلام آباد چیمبر کاسیاسی جماعتوں میں مفاہمت و اتحاد پر زور
اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر ناصر منصور قریشی نے ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت پر زور دیا ہے ۔۔
کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور ملک کو درپیش سنجیدہ چیلنجز کا عملی حل تلاش کرنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں۔اسلام آباد چیمبرکے مطابق ان کی اپیل پاکستان کو اس کی موجودہ معاشی بدحالی سے نکالنے اور اسے طویل مدتی خوشحالی کی طرف پائیدار راہ پر گامزن کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے ۔وفاقی وزیر خزانہکی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ناصر منصور نے ملک بھر میں اکثر سڑکوں کی بندش اور اس کے شدید اقتصادی اثرات پر روشنی ڈالی جن کے مطابق پاکستان کو یومیہ 190 ارب کا نقصان ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں ٹیکس کی وصولی پر منفی اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئے روز کے شٹ ڈاؤنز کاروبار کو درپیش مشکلات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔