خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔برینٹ کروڈ فیوچر 26 سینٹ یا 0.35 فیصد کی کمی سے 74.91 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔۔

جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 27 سینٹ یا 0.38 فیصد کمی کے ساتھ 70.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی، لیکن یہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں کیونکہ روس اور ایران کے درمیان جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں