اسٹاک ایکسچینج بیسٹ پرفارمنگ مارکیٹ بن گئی ،وفاقی چیمبر

اسٹاک ایکسچینج بیسٹ پرفارمنگ مارکیٹ بن گئی ،وفاقی چیمبر

اسلام آباد (بزنس رپورٹر،اے پی پی)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج بیسٹ پرفارمنگ مارکیٹ بن گئی ۔

عاطف اکرام شیخ نے جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس کی جانب سے ایک لاکھ پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے حوالے سے کہا کہ 100انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کر گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج نے یہ کارکردگی دکھائی ہے ۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے ، شرح سود میں کمی سے کرنسی سرکولیشن میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود کم ہو گی تو حکومت کے ڈومیسٹک قرضوں میں بھی کمی ہو گی۔علاوہ ازیں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اعلیٰ کاروباری شخصیات نے پاکستان کے لیے انتہائی ضروری، عالمی معیار کی ائر لائن شروع کرنے کیلئے ایک اسٹریٹجک اتحاد قائم کیا ہے اور اس ائر لائن کا نام ائر کراچی رکھا گیا ہے جس کا ہیڈ آفس کراچی میں قائم ہوگا۔میگا ونچر میں ممتاز کاروباری رہنماؤں اور کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے ساتھ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ایک بڑے شیئر ہولڈر کے طور پر شامل ہوں گے ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ممتاز تاجروں کے اتحاد نے آغاز کار کیلئے ابتدائی سیڈ منی کا اعلان کیا ہے جوکہ 5 ارب روپے ہے اور فضائی بیڑے ، انفرااسٹرکچر، نئے ڈومیسٹک روٹس اور بین الاقوامی آپریشنز کی توسیع کیلئے ضرورت پڑنے پر مزید سرمایہ کاری اور فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں