آل کراچی ماربل انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات 28دسمبر کو ہوں گے
کراچی(این این آئی)ماربل سے وابستہ تاجروں کی نمائندہ تنظیم آل کراچی ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 28 دسمبر 2024 کو ہوں گے ، جس میں یونائٹڈ پینل نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔
یونائٹڈ پینل کے امیدواروں کا مقصد ماربل انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنا اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہے ۔یونائٹڈ پینل کے چیئرمین کے امیدوار معروف تاجر رہنما ارشاد احمد ہوں گے ،ان کے ساتھ وائس چیئرمین کے لیے محمد بشیر پپی ، جنرل سیکریٹری کے لیے عرفی فیض درانی، فنانس سیکریٹری کے لیے رفیع الدین، گورننگ باڈی کے ممبر کے لیے محمد ہارون اعظمیہ، انفارمیشن سیکریٹری کے لیے محمد طلحہ زرکون، لا اینڈ آرڈر کے لیے احسان اللہ شینا اور جوائنٹ سیکریٹری کے لیے قیصر خان غفار ماربل امیدوار ہوں گے۔