حکومت تاجروں پر زبردستی ٹیکس مسلط نہ کرے ،سکھر اسمال ٹریڈرز
سکھر(نمائندہ دنیا)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی نے۔
کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی، خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، تاجروں کے دیے ہوئے ٹیکس سے ہی ملکی نظام چلتا ہے لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ بھاری ٹیکسز کی ادائیگی کے باوجود بھی تاجر برادری سہولیات اور مراعات سے محروم ہے ۔یہ بات انہوں نے انجمن تاجران غریب آباد کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے صنعت و تجارت کا بٹھا بٹھا دیا ہے ، حکمرانوں نے اقتدار کی حوس اور عیاشوں کی خاطر ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ، حکومت تاجر برادری پر جبری طور پر ٹیکس مسلط کرنے کے بجائے اپنے اخراجات کا خاتمہ، تاجروں کی تجاویز پر آسان اور سہل ٹیکس نظام متعارف کرائے۔