بہترین کوالٹی چاول کی برآمدات میں اضافے کی وجہ، ماہرین
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے چاول کی ایکسپورٹ دوبارہ شروع کرنے کے باوجود پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔
ماہرین نے چاول کی ایکسپورٹ میں اضافے کی بنیادی وجہ پاکستانی چاول کی بہترین کوالٹی کو قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ تمام خدشات کی نفی کرتے ہوئے نومبر میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں حجم کے لحاظ سے 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔