رواں سال پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ808 ارب وصولیاں

رواں سال پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ808 ارب وصولیاں

کراچی (این این آئی) سال 2024 میں پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 808 ارب 14 کروڑ کی وصولیاں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوری سے ستمبر 2024کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی وصولیاں 808 ارب روپے سے زائد رہیں۔ اکتوبر سے دسمبر کا ڈیٹا آنا باقی ہے جس سے سال کے اختتام تک بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔ذرائع کے مطابق جنوری سے مارچ کی سہ ماہی میں آمدنی 246 ارب 82 کروڑ روپے تھی، اپریل سے جون کی سہ ماہی میں وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں