ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 800روپے سستا

ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 800روپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی کرنسی کی قدربڑھ گئی۔ادھرسونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کے اضافے سے 278.46 روپے پرجاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر11پیسے بڑھ کر 279.51 کا ہوگیا ۔ ماہرین کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے سبب ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12ارب ڈالر سے نیچے آنے ، شرح سود میں کمی کے بعد کراچی انٹربینک مارکیٹ ریٹ "کائبور" اور بدلہ ٹرانزیکشن "سواپ" ریٹ گھٹنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ایک بار پھر روپیہ دباؤ میں رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2620 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے کا ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں