ایف بی آر کے ا سٹرکچر کی از سر نو تعمیرناگزیر،ٹیکس ایڈوائزرز
لاہور(آئی این پی) ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے تو چیئرمین ایف بی آر کی پریس کانفرنس در حقیقت اپنے ہی محکمے کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
اور اس پر پورے محکمے سے باز پرس ہونی چاہیے ،حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب کم از کم 13 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ تو رکھتی ہے لیکن سوال یہ ہے کیا اس کارکردگی کے ساتھ یہ ہدف حاصل ہو سکے گا ۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستان میں کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والا ایک طبقہ کس طرح ریاست کے اہم ترین ادارے ایف بی آر کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرتا ۔معاشی اور ٹیکس ماہرین عرصہ درواز سے یہ مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ ایف بی آر کے ا سٹرکچر کو از سر نو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکس نظام کو مضبوط بنیاد ملے اور چوری اور لیکیج رُک سکے ۔