معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہو چکے ،وفاقی چیمبر

معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہو چکے ،وفاقی چیمبر

اسلام آباد (اے پی پی)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے رواں سال معاشی میدان میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔۔

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایف پی سی سی آئی پورے سال متحرک رہی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت نے پورے سال اتار چڑھا دیکھی مگر اب صورتحال مستحکم ہے ،بحیثیت صدر ایف پی سی سی آئی حکومتی فورمز پر بزنس کمیونٹی کی آواز موثر طریقے سے اٹھائی،گزشتہ چند ماہ سے پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہو چکے ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ رواں سال شرح سود 23 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گئی ہے جو بڑی کامیابی ہے ،آئی پی پیز کے مسئلے پر ایف پی سی سی آئی نے بھرپور کام کیا جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، مقامی معیشت کی بہتری کا بیڑہ ایف پی سی سی آئی نے اٹھایا ہے جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں