ڈالر کی قدر میں اضافہ،تولہ سونا 600روپے سستا

ڈالر کی قدر میں اضافہ،تولہ سونا 600روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادھرسونے کی قیمت میں 600روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1پیسے کے اضافے سے 278.48 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کے اضافے سے 279.54روپے کاہوگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6ڈالر کی کمی سے 2614ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 600روپے کی کمی سے 272600روپے اوردس گرام 514روپے کی کمی سے 233711 روپے پر آگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 3350روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں