2024معیشت کیلئے تبدیلی کا سال ثابت ہوا، ماہرین

2024معیشت کیلئے تبدیلی کا سال ثابت ہوا، ماہرین

اسلام آباد(نمائندہ دنیا) 2024 پاکستان کی معیشت کیلئے تبدیلی کا سال ثابت ہوا، معیشت قدرے بحالی کی جانب گامزن ہوئی لیکن وابستہ توقعات پوری نہ ہو سکیں۔۔

 پائیدار ترقی کیلئے حکومت کو سیاسی استحکام اور سائبر سکیورٹی ریگولیشنز میں توازن قائم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار معاشی ماہرین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شفقت منیر نے وزیر خزانہ کی حالیہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا 2023 کے معاشی بحران کے بعد کسی حد تک مثبت تبدیلی کے اشارے ملے ہیں۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے نئے سال میں آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل، ٹیکس اصلاحات، ماحولیاتی تبدیلی کے انتظام اور سیاسی استحکام پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا سیاسی مذاکرات کی بحالی امید کی کرن ہے ۔ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے کہا پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے جامع اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے ٹیکس نظام میں بہتری، زرعی پیداوار میں اضافہ اور مالی اخراجات میں کمی پر زور دیا۔ ڈاکٹر فریحہ ارمغان نے کہا مالیاتی فیصلوں کوماحولیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی کی پالیسیوں سے ہم آہنگ کرنا ازحد ضروری ہے ۔ ڈاکٹر ساجد امین جاوید نے کہا حکومت کو توانائی کے مسائل اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں