اسٹاک ایکسچینج:سال نو کے پہلے ہفتے 6ہزار 200پوائنٹس کی تیزی

اسٹاک ایکسچینج:سال نو کے پہلے ہفتے 6ہزار 200پوائنٹس کی تیزی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )نئے سال کے پہلے ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا رجحان رہا ،عالمی و مقامی سرمایہ کاری سے اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ بلندی کی جانب گامزن رہی،سیاسی تناؤ اور۔

 کشیدگی میں کمی سے بھی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہوا،اسکے علاوہ حکومت کی جانب سے اڑان پاکستان منصوبے کے اعلان نے بھی 100 انڈیکس کو ریکارڈ سطح پر پہنچادیا۔ اسٹاک ایکسچینج کی ہفتے کے 4 کاروباری ایام میں ریکارڈ تیزی اور1کاروباری دن میں مندی غالب رہی۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران پرافٹ ٹیکنگ سے مارکیٹ ہچکولے کھاتی رہی، تاہم مالیاتی ادارے ،سرمایہ کار خریداری میں متحرک رہے اور مجموعی طور پر تیزی کے سبب ہنڈریڈ انڈیکس 112000، 113000، 114000، 115000، 116000 اور 117000 پوائنٹس کی 6سطحیں پار ہو گئیں۔ہفتے بھر اسٹاک ایکسچینج میں 6 ہزار 2 سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ وار کاروبار میں تیزی سے حصص کی مالیت 5کھرب 6ارب 54کروڑ 63لاکھ 85ہزار 617روپے بڑھی اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 146کھرب 33ارب 1کروڑ 41لاکھ 44ہزار 535روپے ہوگیا۔ٹریڈنگ کے دوران تیزی کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس6235.80 پوائنٹس بڑھ کر 117586.98 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 2026 پوائنٹس اضافے سے 37065.05 پر بند ہوا۔کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 2796.78 پوائنٹس بڑھ کر 72843.63 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی 30انڈیکس 10660.23 پوائنٹس بڑھ کر 181959.43پوائنٹس پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں