نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا اہم قدم ہے ،میاں کاشف

نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا اہم قدم ہے ،میاں کاشف

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ تمام نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا معاشی استحکام اور ۔

مالیاتی فریم ورک کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جس سے تمام حقیقی ٹیکس دہندگان پر ٹیکس کے بوجھ کو منصفانہ بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ شفاف اور مساوی مالیاتی نظام کے قیام سے ٹیکس کی بنیاد وسیع ہو گی، ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہو گا اور بنیادی ڈھانچے ، تعلیم اور صحت سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری ممکن ہو سکے گی۔ میاں کاشف اشفاق نے مزید کہا کہ اس سے بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار کم ہو گا جس سے غیر متناسب طور پر کم آمدنی والے افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور سماجی مساوات کو فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں