افغانستان کے لئے کنٹینرز کی سیٹلائٹ ٹریکنگ معطل

افغانستان کے لئے کنٹینرز کی سیٹلائٹ ٹریکنگ معطل

کراچی(بزنس ڈیسک)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے افغانستان کیلئے درآمدی سامان لے جانے والے کنٹینرز کی سیٹلائٹ ٹریکنگ معطل کرکے انسانی نگرانی کا نظام متعارف کرا دیا۔

،اس اقدام نے اسمگلنگ کے امکانات میں اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ نئے کنٹریکٹرز کے پاس کنٹینر ٹریکنگ کیلئے ضروری آلات موجود نہیں ہیں۔ ایف بی آر نے 2013 سے کنٹینرز کی سیٹلائٹ اور جی ایس ایم کے ذریعے نگرانی کرنے والی کمپنی کا لائسنس ختم کرتے ہوئے یہ ذمہ داری چار نئی کمپنیوں کے سپرد کر دی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ان کمپنیوں کا انتخاب چار سال پرانے تکنیکی معیارات کی بنیاد پر بغیر کسی مسابقتی عمل کے کیا گیا۔ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ، محسن رفیق نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ یہ کمپنیاں کئی سال پہلے (2021) میں تکنیکی طور پر اہل قرار دی گئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں