معاشی ترقی کیلئے علاقائی تجارت ناگزیر ہے ، عارف احسان
فیصل آباد(اے پی پی)آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے قائدعارف احسان نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے علاقائی تجارت ناگزیر ہے ۔
جس کیلئے تمام ہمسایہ ممالک سے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے قائدعارف احسان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ امریکہ اور یورپ کی روایتی منڈیوں کے خریداروں کی قوت خریدمیں بتدریج کمی ہورہی ہے اس لئے ہمیں صرف ان مارکیٹوں پر انحصار کرنے کے بجائے نئی اور غیر روایتی منڈیوں کی تلاش کرنی ہوگی تاکہ برآمدات کے حجم کو وقت کی ضروریات کے مطابق بڑھایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف استعمال شدہ اشیاسے نئی اشیا تیار کرنے کا سلسلہ پاکستان میں کافی عرصہ سے جاری ہے لیکن چھوٹے مینوفیکچررز ہونے کی وجہ سے وہ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے ۔