ایس ای سی پی کا کلیدی اسٹیک ہولڈرز کیساتھ کیپٹل مارکیٹ کی ترقی پرغور

کراچی (بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی)کے چیئرمین عاکف سعید کی قیادت میں اعلیٰ انتظامیہ نے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) کے چیئرپرسنز اور سینئر نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی تاکہ کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے متعلقہ اداروں کے تین سالہ اسٹریٹجک منصوبوں پر بات چیت کی جا سکے ۔پی ایس ایکس کے ساتھ ملاقات کے دوران، ایکسچینج کی سینئر انتظامیہ نے اپنے اسٹریٹجک منصوبے پیش کیے۔