چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں 12شہری لاکھوں سے محروم

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں 12شہری لاکھوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں رضوان سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،کوٹ لکھپت میں فیصل سے 4 لاکھ اور موبائل فون، چوہنگ میں اعظم سے 3لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون،ہڈیارہ میں وقاص سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں ضیا اللہ سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں طالب حسین سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا ،دوسری طرف مانگا منڈی،کوٹ لکھپت اور مزنگ سے 3گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ ،لاری اڈا اور نشتر کالونی سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں