کینیا کا دوطرفہ تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر زور

 کینیا کا دوطرفہ تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر زور

کراچی(بزنس رپورٹر )کینیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈینیئل نگانڈا نے کینیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیتے ہوئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کہا ہے کہ پاکستان میں کینیا کا مشن دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کے تمام امکانات کو کھولنے کے لیے حکومت اور نجی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے مصروف عمل ہے ۔دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ہمیں تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے میکنزم تیار کرنا ہوں گے ،تاکہ مشترکہ کاروباری نیٹ ورکنگ،سیشنز،سیمینارز، کانفرنسز،نمائشوں اور ٹریڈ فیئرز کا اہتمام کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دورے کے موقع پر اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ضیاء العارفین، نائب صدر کے سی سی آئی فیصل خلیل احمد اور دیگر نے شرکت کی۔کینیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے ،تاکہ متعلقہ ریگولیٹری اداروں کے کے ذریعے تجارتی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے ۔ ان کاکہناتھاکہ کراچی پاکستان کا ایک اہم شہر ہے جو ملک کے تجارتی مفادات میں ایک بڑا کردار ادا کرتا ہے ۔ہم کراچی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں کیونکہ یہ پاکستانی مارکیٹوں میں کینیا کی مصنوعات بالخصوص چائے کے لیے ایک گیٹ وے کا کام کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024 میں افریقا کے لیے پاکستان کی برآمدات 2.0 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں