اسٹاک ایکسچینج:مندی ،انڈیکس360پوائنٹس گنوابیٹھا

اسٹاک ایکسچینج:مندی ،انڈیکس360پوائنٹس گنوابیٹھا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی مندی رہی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کی کمی سے 112564پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

،اس دوران سرمایہ کاروں کو 33ارب روپے کا خسارہ ہوا جب کہ 50فیصدحصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 553 پوائنٹس کی تیزی سے 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی سطح عبور رکرگیاتاہم پرانے سودوں کے تصفیوں کے لیے حصص کی فروخت سے تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی اور اتارچڑھاو کے باعث مارکیٹ میں تیزی برقرار نہ رہ سکی ۔کاروبار کے اختتام پر کے کے ایس ای 30 انڈیکس 217پوائنٹس کی کمی سے 35093پوائنٹس، آل شیئر انڈیکس 129 پوائنٹس کی کمی سے 69944 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 974پوائنٹس کی کمی سے 16936پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 11فیصد کم رہا ۔جمعرات کو 59کروڑ 67لاکھ 39ہزار 574 حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں