پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 3فیصداضافہ ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 3 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں ۔۔
جبکہ دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا جنوری پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 1.3 فیصد کے معمولی اضافے سے 9 ارب 45 کروڑ ڈالر رہیں۔