فیصل بینک، اخوت فاؤنڈیشن اور ٹی سی ایف میں اشتراک

فیصل بینک، اخوت فاؤنڈیشن اور ٹی سی ایف میں اشتراک

کراچی (بزنس ڈیسک) پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس (اے آئی ایم)اور سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف)کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔

 جس کا مقصد پائیداری اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے ۔ اس تعاون کے تحت بینک خواتین کو بلاسود سولر فانسنگ فراہم کرے گا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شروع کیا گیا یہ اقدام فیصل بینک کے طویل مدتی وژن کی عکاسی کرتا ہے ، جس کا مقصد کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے حقیقی اثر پیدا کرکے منصفانہ اور پائیدار مستقبل کی تخلیق کرنا ہے ۔فیصل ہاؤس میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کے ساتھ اس شراکت داری کو باضابطہ شکل دے دی گئی ہے ۔ اس اقدام سے پاکستان بھر میں اساتذہ اور خواتین کو آسان اقساط میں ادائیگی کے منصوبوں کے ساتھ سولر سسٹمز نصب کرنے کی سہولت ملے گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب اور ایف بی ایل کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے ہم نہ صرف قابل تجدید توانائی کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ خواتین پر سے مالی بوجھ کم کرنے اور ان کے لیے طویل المدتی استحکام کو یقینی بنارہے ہیں۔ اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہاکہ ہمارا یہ تعاون زیادہ پائیدار اور مساوی معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک قدم ہے ۔ٹی سی ایف کے سی ای او اسد ایوب نے کہا کہ یہ شراکت داری خواتین کو بااختیار اور آئندہ نسل کے لیے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے ہمارے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں