اوپو نے رینو13سیریزپری آرڈر کیلئے متعارف کروادی

اوپو نے رینو13سیریزپری آرڈر کیلئے متعارف کروادی

لاہور(بزنس رپورٹر)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈاوپو نے رینو13 سیریز کو ہر پل زندہ سلوگن کے ساتھ شاندار، برف پوش پہاڑوں، پُرسکون سرد صحرا اور شفاف جھیلوں کے دلکش نظاروں کے درمیان،ا سکردو پاکستان میں لانچ کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ دلفریب قدرتی حسنرینو13سیریز کی خوبصورتی، اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو اجاگر کرنے کیلئے بہترین انتخاب تھا۔رینو13سیریز اب پری آرڈر کے لیے پاکستان میں دستیاب ہے ۔اوپو پاکستان کی جانب سے رینو13پرو،رینو13 اور رینو13 ایف تین ماذلز متعارف کرائے ہیں ۔اوپو نے رینو 13 سیریز میں جدید خصوصیات بھی شامل کی ہیں جن میں سب سے نمایاں فیچر AI Live Photoہے ، جو آپ کی تصویروں کو بہترین بناتاہے ۔رینو13کے ساتھ آپ نہ صرف اپنی یادوں کو محفوظ اور دوبارہ جینے کے قابل بناسکتے ہیں بلکہO+ Connectکے ذریعے آپ باآسانی اپنی تصاویرکو آئی فون پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔اوپو نے پہلی باراپنی موبائل فون رینج میں انڈرواٹر فوٹوگرافی کو نئے انداز میں متعارف کرایا ہے ،IP69 انڈر واٹر فوٹوگرافی موڈ کے ذریعے ، صارفین اب بغیر کسی پریشانی کے شاندار انڈر واٹر تصاویر کھینچ سکتے ہیں ۔ سی ای او جارج لونگ نے کہاکہ کہ اوپومسلسل اسمارٹ فونز میں جدید فیچرزمتعارف کروارہاہے تاکہ صارفین سب سے پہلے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرسکیں۔ رینو13سیریز کے ساتھ، ہم انڈسٹری کی سب سے جدید اے آئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں، جن میں AI Live Photo اور IP69 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس شامل ہیں، تاکہ پروفیشنل گریڈ امیجنگ کو پہلے سے کہیں زیادہ قابل رسائی بنایا جا سکے ۔ اوپو رینو13میں 50MP کا فرنٹ اور ریئر کیمرہ شامل ہے جو شاندار تفصیلات اوربہترین ڈائنامک رینج فراہم کرتا ہے ۔پروڈکٹوٹی کے میدان میں،رینو13سیریز میں اوپو نے ڈاکومنٹس کے نام سے ایک جدید اے آئی فیچر متعارف کروایاہے ، جو پروفیشنلز کو اے آئی کی مدد سے ٹیکسٹ کاخلاصہ اور ایڈٹ کرنے میں مدد دیتا ہے ۔گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے رینو13سیریز ایک اعلیٰ درجے کا گیمنگ تجربہ فراہم کرتی ہے ، جو طاقتور پروسیسر اور زبردست گرافکس کے ساتھ آتی ہے ۔صارفین اوپوکے آفیشل آن لائن اسٹور یا قریبی ڈیلرز سے Reno 13 سیریز کا پری آرڈر کرسکتے ہیں۔ رینو13 کی قیمت149,999، رینو13 ایف کی قیمت 79,999اور رینو13پرو کی قیمت 219,999 روپے رکھی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں