ڈالرکی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر

کراچی (بزنس رپورٹر) انٹربینک میں جمعرات کو ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،ادھر سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر40پیسے کے اضافے سے 280.56روپے پر جاپہنچا۔یاد رہے کہ عید سے قبل کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 16 پیسے کا تھا۔دوسری جانب دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا5ڈالر کے اضافے سے 3089ڈالرفی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 25ہزار 500روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 428روپے کے اضافے سے 2لاکھ 79ہزار 63روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت3580 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران صرافہ بازار بند رہا تھا۔