ترسیلات زر کی آمد کا ماہانہ ریکارڈ رواں ماہ ٹوٹنے کی امید

 ترسیلات زر کی آمد کا ماہانہ ریکارڈ رواں ماہ ٹوٹنے کی امید

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)ملکی ترسیلات زر کے اس بار تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی امید ہے ۔ اس حوالے سے ایکسچینج کمپنیوں نے پہلے ہی مطلع کردیایعنی سرکاری اعدادوشمار آنے قبل ہی ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کا نقارہ بج گیا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 بالخصوص ماہ صیام میں سعودی عرب ، یو اے ای، امریکا سمیت یورپی ممالک سے ریکارڈ ترسیلات زر نے معیشت کو بڑا سہارا دیدیا ہے ۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکٹری ظفر پراچہ نے دنیا نیوز کو بتایا کہ ملکی ترسیلات زر کی آمد کا ماہانہ ریکارڈ 3ارب 24کروڑ ڈالر رواں ماہ ٹوٹ جائے گا ،تاریخ میں پہلی بار پاکستان باآسانی 36 ارب ڈالر کا سالانہ ہدف بھی عبور کر جائے گا جو ملکی معیشت کیلئے بڑا بریک تھرو ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کا سبوتاژ ہونا ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ دوسری جانب ای کیپ کے جنرل سیکٹری کہتے ہیں ملکی ترسیلات زرفروری 25ئمیں 2ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 3ارب 10کروڑ ڈالر موصول ہوئی جبکہ مارچ 25ء کی ترسیلات زر پہلی بار 3ارب 40 سے 3ارب 50 کروڑ ڈالر پر ہوں گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق عید الفطر کے بعد عید الاضحی کے موقع پر بھی ترسیلات زر میں تیزی کا تسلسل برقرار رہے گا۔ دوسری جانب بلیک چینل کا خاتمہ اور بینکنگ چینل کا مضبوط ہونا بھی ترسیلات زر میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں