ایس ای سی پی :ریگولیشنز 2008میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے نان بینکنگ فنانس کمپنیز اور نوٹیفائیڈ اداروں کے ریگولیشنز 2008 میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔۔
ان اصلاحات کا بنیادی مقصد میوچل فنڈز اور پنشن فنڈزپر نظر ثانی کرنا ہے جبکہ میوچل فنڈ انڈسٹری میں شریعہ کمپلائنس کے فریم ورک کو مؤثر طریقے سے بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات بھی متعارف کروائے گئے ہیں ،ان ترامیم کے تحت، موجودہ ٹوٹل ایکسپینس ریشو کی حد بندی کے نظام کو ختم کر کے 1جولائی 2025 سے مینجمنٹ فیس پر حد مقرر کی جائے گی۔