پاکستان،قازقستان بزنس فورم اور بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں

پاکستان،قازقستان بزنس فورم اور بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان ،قازقستان بزنس فورم اور بی ٹو بی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کی۔۔

 جب کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت احسان افضل خان، چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ فیض احمد، اور سیکریٹری شہریار تاج بھی موجود تھے ۔ قازقستان کی جانب سے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔اس موقع پر قازقستان سے 100 سے زائد سرکاری عہدیداروں اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کی جبکہ پاکستان کی 200 سے زائد کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کی۔ دن بھر میں تقریباً 500 بی ٹو بی ملاقاتیں منعقد ہوئیں ، ان ملاقاتوں کے نتیجے میں تقریباً 140.8 ملین امریکی ڈالر کے متوقع کاروباری حجم کی توقع کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر دو اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔ تقریب پاکستان اور قازقستان کے درمیان اقتصادی تعلقات اور تجارتی روابط کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی، جو مستقبل میں دوطرفہ تجارت اور تعاون کے مزید مواقع پیدا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں