مرکنٹائل ایکسچینج میں 22 ارب کے 27361 سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 22 ارب کے 27361 سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 22ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 27361 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 10.966 ارب روپے رہی جب کہ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت3.841 ارب روپے ، کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 2.868 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 960.092ملین روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 910.684ملین روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت822.003ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت771.937ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 328.540ملین روپے ،جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت 269.592 ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت187.716ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 108.529ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں