درآمدی کاٹن یارن پر 18 فیصد سیلز ٹیکس،اپٹما کا خیر مقدم

درآمدی کاٹن یارن پر 18 فیصد سیلز ٹیکس،اپٹما کا خیر مقدم

کراچی(بزنس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے درآمدی کاٹن یارن پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ،تاہم اپٹما نے واضح کیا کہ یہ اصلاح محدود دائرے تک محدود ہے۔

 بیان کے مطابق سیلز ٹیکس کی اس تفریق نے جہاں مقامی اسپننگ سیکٹر کو نقصان پہنچایا، وہیں اب ویونگ سیکٹر یعنی کپڑا بنانے والے یونٹس بھی اسی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت ای ایف ایس کے ذریعے درآمد کی جانے والی خام مال پر زیرو فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے جبکہ مقامی صنعت سے برآمدی مقاصد کیلئے حاصل کی جانے والی اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے ۔ یہ پالیسی مقامی صنعت کو واضح طور پر نقصان پہنچا رہی ہے ۔اپٹما نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ 18 فیصد سیلز ٹیکس صرف کاٹن یارن تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے تمام اقسام کے یارن اور فیبرک، بشمول پولی ایسٹرپر لاگو کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں