ایس ای سی پی:مئی میں ریکارڈ 3609 کمپنیاں رجسٹرڈ

ایس ای سی پی:مئی میں ریکارڈ 3609 کمپنیاں رجسٹرڈ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار ہوگئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق مئی میں ریکارڈ 3609 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، اعتماد بڑھ رہا ہے ڈیجیٹلائزیشن کارگر ثابت ہو رہی ہے ۔ایس ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مئی سے قبل جنوری 2025 میں 3442 کمپنیز رجسٹرڈ ہونے کا ریکارڈ تھا، کمپنیز 99.99 فیصد ڈیجیٹل طریقے سے رجسٹر ہو رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں