گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی فروخت بڑھ گئی، ٹریکٹرز میں کمی

گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی فروخت بڑھ گئی، ٹریکٹرز میں کمی

کراچی (رپورٹ:حمزہ گیلانی)پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2025ء کے دوران گاڑیوں اور۔۔

 موٹرسائیکلوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ ٹریکٹرز کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق مئی میں گاڑیوں کی فروخت میں 35 فیصد سالانہ اور 39 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔گاڑیوں کی کل فروخت 14,762 یونٹس ریکارڈ کی گئی  ۔موٹرسائیکل انڈسٹری نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جہاں مئی میں فروخت 26 فیصد سالانہ اور 11 فیصد ماہانہ اضافے سے 150,175 یونٹس تک پہنچ گئی ۔واضح رہے کہ یہ 3 سال کی بلند ترین سطح ہے ۔ دوسری جانب ٹرک اور بس سیکٹر میں بھی خوش آئند اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں مئی میں 610 یونٹس کی فروخت نے 147 فیصد سالانہ اضافہ دکھایا،تاہم ٹریکٹرز کی فروخت میں 29 فیصد سالانہ کمی واقع ہوئی جس کی بنیادی وجہ زرعی شعبے میں موجود مسائل بتائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں