بجٹ کی منظوری سے قبل تحفظات دورکرنیکا مطالبہ

بجٹ کی منظوری سے قبل تحفظات دورکرنیکا مطالبہ

لاہور( آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری سے قبل اس پر سامنے آنے والے تحفظات کو دور کرے ،ایوا ن میں پیش کئے جانے سے قبل فنانس بل کی باضابطہ تشہیر کی جانی چاہیے ۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلا شبہ بجٹ میں اچھے اقدامات بھی اٹھائے ہیں تاہم معاشی ماہرین ،مختلف ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں کی جانب سے تحفظات بھی سامنے آرہے ہیں جنہیں دور کرنا نا گزیر ہے ،بد قسمتی سے جو لو گ ٹیکس دے رہے ہیں ہر بجٹ میں ان پر مزید بوجھ ڈالا جاتا ہے ۔ حکومت اور ایف بی آر کی جانب سے ہر دوسرے دن دعوی کیا جاتا ہے کہ ہمارے پاس قابل ٹیکس آمدن والوں کا ڈیٹا موجود ہے لیکن آج تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم بر ملا کہتے ہیں قابل ٹیکس آمدن رکھنے والوں کو اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنا چاہیے لیکن حکومت سے اپیل ہے کہ ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کرے تاکہ ٹیکس کلچر فروغ پا سکے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں