نِباف،رسک ایسوسی ایٹس میں سائبر سیکیورٹی پر اسٹریٹجک شراکت داری

کراچی(بزنس رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نِباف)اور رسک ایسوسی ایٹس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MoU)پر دستخط کر کے سائبر سیکیورٹی اور کمپلائنس کے شعبے میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اشتراک کا مقصد پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سائبر تحفظ اور قانونی تقاضوں کی مؤثر پاسداری کو یقینی بنانا ہے ۔دستخط کی یہ تقریب رسک ایسوسی ایٹس کے کراچی میں واقع ریجنل آفس میں منعقد ہوئی، جہاں نِباف پاکستان کی شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر لبنیٰ فاروق ملک اور رسک ایسوسی ایٹس کے سی ای او ڈاکٹر آفتاب رضوی نے سینئر مینجمنٹ کی موجودگی میں دستاویز پر دستخط کیے۔