فیصل بینک نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم کا ایوارڈ جیت لیا

فیصل بینک نے ڈیجیٹل  مارکیٹنگ مہم کا ایوارڈ جیت لیا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملک کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025ء میں سال کی بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

بینک کو یہ ایوارڈ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے ) کی مؤثر اور نتائج پر مبنی ڈیجیٹل مہم کے اعتراف میں دیا گیا۔یہ مہم نہ صرف بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے گہرا تعلق استوار کرنے میں کامیاب رہی، بلکہ ترسیلاتِ زر کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ فیصل بینک کی اس کامیاب حکمتِ عملی نے بامقصد اور جدید انداز میں اسٹوری ٹیلنگ کی روایت کو آگے بڑھایا، جس کے ذریعے بینک کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں تخلیقی صلاحیت، مؤثر نتائج اور بین الاقوامی سطح پر اثرپذیری کو نمایاں طور پر سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں